راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو سرکاری املاک کو نذر آتش کرنے، توڑ پھوڑ اور حملوں کے مقدمات میں پنجاب کے سابق وزیر قانون راجہ بشارت کی ضمانت منظور کر لی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز نے راجہ بشارت کی گرفتاری سے قبل ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 اپریل کو مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ راجہ بشارت نے 9 مئی سے متعلق راولپنڈی کے 14 مقدمات میں ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔