هفته,  23 نومبر 2024ء
ہوشیار رہیں فراڈ سے بچیں، اہم سرکاری ادارے کی جانب سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا بھرتیوں کا اشتہار جعلی ، ادارے نے خبردار کر دیا

کراچی (روشن پاکستان نیوز)پاکستان ریلویز نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے بھرتیوں کے اشتہار پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے میں بھرتیوں کا جعلی اشتہار سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا ہے جس پر پاکستان ریلوے نے اشتہار چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان ریلوے نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسی کسی بھرتی کا اعلان نہیں کیا گیا، پاکستان ریلوے اس فراڈ سے بچنے کی ہدایت کرتی ہے۔

پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اس اشتہار کو چلانے کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں