هفته,  23 نومبر 2024ء
ملکی اور مذہب مخالف سرگرمیوں میں ملوث462 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سماجی رابطوں کی سائٹس پرمذہبی انتشار پھیلانے اور منفی سرگرمیوں میں مصروف 462 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیئے گئے۔

پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس کو اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے بند کروایا۔

اس حوالے سے منفی سرگرمیں میں ملوث 522 اکاؤنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے بندش کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا تھا۔

بند ہونے والے اکاؤنٹس میں 65 مذہبی، 47 ملک کے خلاف پراپیگنڈا کرنے اور 350 اکاؤنٹس دہشت گردانہ مواد پھیلانے میں ملوث تھے، باقی 1060 اکاؤنٹس کو بھی جلد بند کردیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی کی روک تھام سے دہشت گردی کے تدارک اور شہر کی سکیورٹی کو مؤثر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔

عوام سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی منفی سرگرمیوں سے دُور رہیں، اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے سماجی رابطوں کی سائٹس پر مختلف اکاؤنٹس کے صارفین کی جانب سے منفی پوسٹوں کے ذریعے عوام میں اشتعال انگیزی پھیلائی جارہی ہے۔

مزید خبریں