وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹاسک فورس نے گجومتہ میں غیر رجسٹرڈ، غیر معیاری ادویات بنانے والی فیکٹری کو پکڑ لیاہے۔
ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرپ کی منظوری کے بغیر ادویات آلودہ ماحول میں تیار کی جارہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کے لیے ادویات کے نمونے بھی حاصل کیے جائیں گے۔