مانچسٹر(شہزاد انورملک سے)برطانوی شہریوں نے بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹ مانگنے پراپوزیشن جماعت لیبرپارٹی کو آئینہ دیکھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک برطانوی شہری نے بتایاکہ مجھے لیبر پارٹی کی طرف سے ایک ای میل موصول ہوئی ہے کہ برائے مہربانی لیبرپارٹی کے لیڈر کیئر سٹارمر کو آن لائن ووٹ دیں ،میں نے ان سے کہا کہ تم نسل کشی والے لوگ ہو، انسانیت پسند نہیں ہو۔
انہوں نے کہاکہ تم نے ٹوری پارٹی کی طرح اسرائیل کی حمایت کی ہے،وزیراعظم رشی سونک نے امریکی صدر اور ہندوستانی وزیر اعظم نے ملکر اس اسرائیل کا دفاع کیا جس نے اتنے مسلمانوں کو قتل کیا ۔
انہوں نے کہاکہ آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو اس دنیا میں مستقل زندگی ملے گی؟ آپ بھی ایک نہ ایک دن مر جائیں گے اور جب آپ خدا کے پاس واپس جائیں گے تو وہ آپ سب کو سزا دے گا اور آپ کو جہنم کی آگ میں ڈال دے گا۔
انہوں نے کہاکہ یہ آپ کی دائمی زندگی ہے اور جن مسلمانوں کو آپ نے قتل کیا ہے وہ سب بھی خدا کی طرف لوٹ گئے ہیں اور انہیں جنت میں بھیج دیا گیا ہے۔تم لوگ خود غرض منافق اور جاہل کیوں ہو؟
انہوں نے کہاکہ خدا نے اس دنیا میں ہم سب کو کیا کرنے کا کہا ہے اور اس کے احکام پر عمل کرنے کے لئے خدا نے اس دنیا میں بہت سے پیغمبر بھیجے تاکہ ہمیں گمراہ ہونے اور خودغرض ہونے سے بچایا جا سکے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میںآئے روز فلسطین کے حق میں مظاہرے کرکے غزہ جنگ روکوانے کے مطالبات بھی کئے جاتے ہیں مگر ابھی تک برطانیہ کی کسی سیاسی جماعت نے اس کی حمایت نہیں کی جس پر شہریوں میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔
مزیدپڑھیں:مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی
ناقدین کہتے ہیں کہ اگر لیبر پارٹی کو شکست ہوئی تو اس کی بڑی وجہ فلسطین کے حق میں نہ بولنا اور غزہ جارحیت کے خلاف خاموشی اختیار کرنا ہوگا ۔
یادرہے کہ چندر روزقبل بھی برطانوی شہریوں نے وزیر اعظم رشی سوناک اور لیبر لیڈر کیئر سٹارمر کو خط لکھ کر ان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی اپنی پارٹی کے ممبران کے اسلامو فوبیا اور یہود مخالف تبصروں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔
شہریوں کی بڑی تعدادنے خط میں مطالبہ کیا وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پارٹیوں کے اندر اسلاموفوبیا جیسی بیان بازی کو انتہائی سنجیدگی سے لیں اور جو سیاست دان اس قسم کی بیان بازی میں ملوث ہیں انہیں مرکزی دھارے کی سیاسی جماعتوں میں برداشت نہ کیا جائے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ ایسی گفتگو کرنے والے کے خلاف قانونی تقاضوں کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔