اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا جنگ بندی کےساٹھ دنوں میں آبنائےہرمزمیں کوئی ٹول عائد نہیں ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ساٹھ دن بعد بھی ٹول نہیں ہوگا،جب تک امریکا خود اسے نافذ نہ کرے،معاہدےکی ناکامی پرسیکیورٹی اورحفاظتی خدمات کے بدلےمالی معاوضے کا مطالبہ کرسکتا ہے،ٹرمپ نے امریکا کو مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے نگہبان فرشتہ قرار دیا۔
متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر
دوسری جانب ایران امریکاڈیل پراسرائیلی حکومت ہی نہیں بلکہ انکامیڈیابھی ڈونلڈ ٹرمپ سےسخت ناراض نظر آرہا ہے،ایک اسرائیلی میڈیاکےپریزنٹر نےاپنےتبصرےمیں امریکی صدرکےنام کےساتھ حسین لگادیا،کہا یہ ڈونلڈ ٹرمپ نہیں ہیں بلکہ ڈونلڈ حسین ٹرمپ ہیں،انہوں نے ہمارے لیے اچھا کام نہیں کیا اورہم سچ کہیں گے،ہم اس پر انحصار نہیں کرتے۔











