تہران(روشن پاکستان نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے لبنان جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کرنے پر ریاست پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اظہار تشکر کیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے لبنان جنگ بندی کو حزب اللہ کی ثابت قدمی اور اتحاد کا نتیجہ قرار دیا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نےکہا ہم اس جنگ بندی کو احتیاط کے ساتھ ڈیل کریں گے اور مکمل کامیابی کے حصول تک ایک ساتھ رہیں گے اور اس پیش رفت کو مکمل فتح کے حصول تک محتاط انداز میں آگے بڑھایا جائےگا۔
ثالثی کوششیں، فیلڈ مارشل کے ہمراہ اعلیٰ سطح پاکستان وفد تہران میں!
اسپیکر نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم اپنے عہد پر قائم ہیں اور اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔











