واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 48گھنٹے کی ڈیڈلائن پربین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سابق سربراہ محمد البرادعی کا سخت ردعمل سامنے آگیا جس میں انہوں نے بین الاقوامی برادری سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں محمد البرادعی نے کہا کہ مہربانی کریں، خلیجی ممالک کی حکومتیں جو کچھ ہو سکتا ہےکریں۔
محمد البرادی نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، انتونیو گوتیریس ، یورپی کونسل، فرانس، چین اور روس سے بھی اپیل کی کہ کچھ کریں قبل اس کے کہ ٹرمپ خطے کو آگ کے گولے میں بدل دے۔
آبنائے ہرمز کھلے گی لیکن آپ کیلئے نہیں ، ایران کا ٹرمپ کو پیغام
سابق سربراہ آئی اے ای اے نے کہا کیا ٹرمپ کاپاگل پن روکنےکے لیےکچھ نہیں کیاجاسکتا؟
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس 48 گھنٹے ہیں کہ وہ کوئی معاہدہ کر لے یا آبنائے ہرمز کھول دے، ورنہ اس پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یاد رکھیں جب میں نے ایران کو 10 دن دیے تھے کہ معاہدہ کرے یا آبنائے ہرمز کھول دے۔











