تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران کی مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈر نے ممکنہ زمینی کارروائی کے خطرے کے پیش نظر فوج کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کے آپریشنل کمانڈر چیف امیر حاتمی نے ایک اعلیٰ سطحی عسکری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آپریشنل ہیڈکوارٹرز کو ہدایت دی کہ دشمن کی نقل و حرکت پر انتہائی باریکی سے نظر رکھی جائے اور ہر لمحے کی صورتحال سے آگاہ رہا جائے۔
وٹامن ڈی کی کمی بڑے خطرے کا نشان، معمولی ہرگز نہ سمجھیں، ماہرین کا انتباہ
انہوں نے فوجی کمانڈرز کو ہدایت کی کہ امریکا اور اسرائیل کی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ زمینی کارروائی کا فوری اور مؤثر جواب دیا جا سکے۔











