پیر,  06 اپریل 2026ء
امریکی واسرائیلی اہداف پر100سے زائد میزائل وڈرون حملے، پاسداران انقلاب کا 37 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

تہران(روشن پاکستاسن نیوز) پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی واسرائیلی اہداف پر100سے زائد میزائل وڈرون حملے کیے ہیں اور 200راکٹ فائر کیے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے مزاحمتی محاذوں کے ساتھ مل کر اسرائیلی اور امریکی اہداف پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں، جن میں 100 سے زائد میزائل اور ڈرون استعمال کیے گئے جبکہ 200 راکٹ بھی فائر کیے گئے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ان کارروائیوں میں اسرائیلی حکومت کی فوجی تنصیبات اور مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ مزید دعویٰ کیا گیا کہ بحرین میں امریکی فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں تقریباً 80 اہلکار موجود تھے۔

علامہ شبیر میثمی کی اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ایرانی قونصلیٹ اسلام آباد آمد

بیان میں کہا گیا کہ قطر میں العدید ایئر بیس پر میزائل حملے کے دوران ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوا جبکہ دیگر تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے بدھ کے روز اسرائیل پر 60 میزائل اور ڈرون حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں کو بھی نشانہ بنانے کی بات کی گئی ہے۔

ادھر عراق میں اسلامی مزاحمت نے بھی 41 امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ایران نے متحدہ عرب امارات میں 37 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

مزید خبریں