منگل,  31 مارچ 2026ء
ایران میں حکومت تبدیل ہوچکی ہے، ہم نئے لوگوں کیساتھ مذاکرات کررہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

 واشنگٹن(روشن پاکتان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں حکومت تبدیل ہوچکی ہے، ہم نئے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا جلد معلوم ہو جائے گا کہ ایرانی اسپیکر قالیباف امریکا کے ساتھ کام کرنے پرتیار ہیں یا نہیں، ایک ہفتے میں اس سے متعلق بتا دیا جائے گا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی ہوچکی ہے، ہم نئے لوگوں کے ساتھ معاملات کر رہے ہیں اور نئے لوگ اب تک پہلے سے زیادہ معقول ثابت ہوئے۔

 ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فوجی افسران کیساتھ توہین آمیز رویہ، سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

سپریم لیڈر سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ایران کے نئے سپریم لیڈر کی کسی نے بھی کوئی خبر نہیں سنی، ہمارے خیال میں مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں لیکن ان کی حالت خراب ہے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہاکہ اگر ایران سے معاہدہ نہ ہوا اور آبنائے ہرمز جلد نہ کھولی گئی تو ایران کے بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں،تیل کے کنوؤں اور پانی صاف کرنے والے پلانٹس سمیت وہ تمام مقامات تباہ کردیں گے جنہیں اب تک جان بوجھ کر نہیں چھیڑا۔

مزید خبریں