امریکی چینل کی ٹیم پر حملے کے بعد اسرائیلی آرمی چیف کا ایکشن، پوری فوجی بٹالین معطل کر دی

تل ابیب(روشن پاکستان نیوز) امریکی نیوز چینل سی این این کی ٹیم  پر حملے کے بعد اسرائیلی آرمی چیف  نے ایکشن  لیتے ہوئے مغربی کنارے کی پوری فوجی بٹالین معطل کر دی ۔

اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں امریکی نیوز چینل سی این این کی ٹیم کو حراست میں لیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سی این این کی ٹیم اسرائیلی قابضین کی جانب سے فلسطینیوں کی بستی گاؤں میں زمین پر زبردستی قبضے کے بعد کوریج میں مصروف تھی۔

صحافیوں کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ان پر تشدد کیا اور ایک امریکی نیوز چینل کے فوٹو جرنلسٹ کا گلا دبایا اور اس کا کیمرا توڑ دیا۔

تاہم زیر حراست صحافیوں کو 2 گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا۔

یو اے ای: ایرانی حملوں سے نقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر 70 برطانوی شہری گرفتار

سی این این کی ٹیم پر حملے کے بعد اسرائیلی آرمی چیف جنرل ایال ضمیر  نے ایکشن لیتے ہوئے مغربی کنارے کی پوری فوجی بٹالین معطل کر دی ۔

واضح رہے کہ واقعے پر عالمی صحافتی تنظیموں نے اظہار تشویش کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید خبریں