سڈنی(روشن پاکستان نیوز)آسٹریلیا میں طاقتور سائیکلون ناریلے کے باعث آسمان خون کی طرح سرخ ہو گیا۔
جمعہ کے روز شارک بے سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ کہ تیز ہوائیں چلنے کے بعد چند ہی منٹوں میں دن کی روشنی ختم ہو گئی اور تیز ہواؤں کے سبب آئرن سے بھرپور گرد کے بڑے بادل فضا میں اڑنے سے آسمان کا رنگ گہرا سرخ ہو گیا اور حدِ نگاہ تقریباً صفر رہ گئی۔
بی بی ایل میں سڈنی تھنڈر کے لیے باقی میچز نہ کھیل سکوں گا، شاداب خان
رپورٹس کے مطابق کئی علاقوں میں سانس لینا بھی مشکل ہوگیا جبکہ آسمان غیر معمولی سرخ اور نارنجی رنگ میں نظر آیا۔
عینی شاہدین نے ان مناظر کو ’غیر حقیقی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا جیسے دنیا بدل گئی ہو۔
ماہرین کے مطابق یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوتی ہے جب تیز ہوائیں زمین کی سطح سے آئرن آکسائیڈ سے بھرپور مٹی کو فضا میں بلند کر دیتی ہیں۔











