تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پیھلاؤکے معاہدے این پی ٹی سے علیحدہ ہونے کے لیے سنجیدگی سے غور شروع کردیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اقدام کا مقصد آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کے بھیس میں امریکا اور اسرائیل کو ایران کی مزید جاسوسی سے روکنا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ سمیت متعلقہ ادارےاین پی ٹی سے ایران کےدستبردارہونے پر غورکر رہے ہیں، واضح ہو چکا ہےکہ ایران کے این پی ٹی میں رہنے کا جواز ہی نہیں بچا۔
ایران جنگ : پاکستان سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، الجزیرہ
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ این پی ٹی کےتحت آئی اےای اےکویقینی بناناہےکہ ایران کوپرامن نیوکلیئرٹیکنالوجی اورآلات تک رسائی ملے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے ایٹمی بجلی گھروں پر حملے کیے جا رہے ہیں اورآئی اے ای اے اس کی مذمت تک نہیں کر رہی۔











