هفته,  28 مارچ 2026ء
کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ

کویت سٹی(روشن پاکستان نیوز) کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہفتے کی صبح متعدد ڈرون حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کے ریڈار سسٹم کو شدید نقصان پہنچا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان عبداللہ الراشدی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ایئرپورٹ متعدد ڈرون حملوں کی زد میں آیا، جس کے بعد ہنگامی ٹیموں اور متعلقہ اداروں نے فوری طور پر کارروائی کی۔

ترجمان کے مطابق ڈرون حملے کے نتیجے میں کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریڈار سسٹم کو بڑا نقصان پہنچا ہے، تاہم ڈرونز کے ماخذ کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

لاہور: ائیرسیال کی پروازوں کی منسوخی، عمرہ زائرین چار دن سے ائیرپورٹ پر محصور

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران امریکا – اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع شدت اختیار کر چکا ہے، جس کے اثرات دیگر ممالک تک بھی پھیل رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فضائی کارروائیوں کے بعد ایران کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں