هفته,  28 مارچ 2026ء
گھر میں 4 لیٹر پیٹرول ذخیرہ کرنے کے جرم میں شہری کو قید کی سزا

کولمبو(روشن پاکستان نیوز) سری لنکا میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں گھر میں 4 لیٹر پیٹرول ذخیرہ کرنے پر شہری کو قید کی سزا ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے ضلع Kurunegala کے علاقے کوبیگانے کے رہائشی 48 سالہ شخص کو غیر قانونی طور پر 4 لیٹر پیٹرول رکھنے کے جرم میں 21 دن قید اور تقریباً 1,500 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

شہری کا مؤقف تھا کہ پیٹرول گھریلو استعمال کے لیے رکھا گیا تھا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ایندھن ذخیرہ کرنے پر پابندی کے دوران ملزم کو 4 لیٹر پیٹرول کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

چکوال میں شراب فروشوں کے خلاف سٹی پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، متعدد بدنام زمانہ ڈیلرز گرفتار، عید سے قبل سینکڑوں بوتل شراب برآمد

 شہری کے خلاف پیٹرولیم مصنوعات (ریگولیشن اینڈ کنٹرول آف سپلائیز) ایکٹ نمبر 34 آف 1979 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

شہری کے  وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پیٹرول فروخت کے لیے نہیں رکھا گیا تھا،صرف گھاس کاٹنے والی مشین میں استعمال کے لیے رکھا گیا تھا۔

وکیلِ صفائی نے مزید کہا کہ قانون کے تحت درست دستاویزات رکھنے والا رجسٹرڈ گاڑی مالک “پیٹرول صارف” کہلاتا ہے اور پیٹرول رکھنے کا مجاز ہے، جبکہ قانون میں قابلِ اجازت مقدار واضح نہیں کی گئی، جس سے اتنی قلیل مقدار پر مقدمہ قائم کرنے کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھتا ہے۔

مزید خبریں