هفته,  28 مارچ 2026ء
ایران جنگ کے معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم اور موساد کے سربراہ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جنگ کے معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور  اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیہ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق موساد کے سربراہ ایک ہفتے سے وزیراعظم نیتن یاہو کی قیادت میں ہونے والی اہم میٹنگز میں شرکت نہیں کررہے۔

عبرانی خبررساں اداروں کے حوالے سے ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اختلافات کی بنیاد اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے موساد سربراہ پر الزامات بنی۔

ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ نیتن یاہو نے الزام لگایا کہ موساد سربراہ نے اسرائیلی حکومت کو ایرانی فوج کی صلاحیتوں،ایران کی سیاسی اور سماجی صورتحال سے متعلق غلط معلومات دے کر گمراہ کیا۔

ایران نے جنگ بندی کیلیے 5 شرائط رکھ دیں

ایرانی میڈیا کے مطابق موساد سربراہ کی انہی غلط معلومات کی بنا پر ایران کیخلاف جنگ شروع کی گئی جس کا نتیجہ غیریقنی ہے جبکہ شکست ہوئی تو یہ جنگ اسرائیل کے وجود کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق موساد کا موقف ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کو حقائق پر مبنی رپورٹس دی گئی تھیں مگر نیتن یاہو نے اپنے طور پر جنگ شروع کی اور ناکامی کی زمہ داری اسرائیلی وزیراعظم پر عائد ہوتی ہے۔

مزید خبریں