هفته,  28 مارچ 2026ء
امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں بڑی کمی، امریکی نیوز چینل نے سروے جاری کردیا

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر  مقبولیت  میں بڑی کمی آگئی۔

 امریکی نیوز چینل نے ٹرمپ کی کارکردگی کا سروے جاری کیا جس کے مطابق  صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

سروے کے مطابق ٹرمپ کی کارکردگی کو اکثریت نے مسترد کردیا  جبکہ 59 فیصد ٹرمپ کی کارکردگی سے غیر مطمئن رہے۔

ایران مذاکرات چاہتا ہے مگر انکی قیادت کو ڈر ہے ڈیل کا کہیں گے تو اپنی عوام کے ہاتھوں مرینگے: ٹرمپ

اس کے علاوہ مہنگائی پر ٹرمپ کی کارکردگی کو 71 فیصد عوام نے مسترد کیا جبکہ معیشت پر بھی ٹرمپ کو دھچکا لگا ، 66 فیصد عوام نے ناپسندیدگی ظاہر کی۔

مزید براں  خارجہ پالیسی پر ٹرمپ کو 62 فیصد عوام کی مخالفت کا سامنا  رہا جبکہ  ایران پالیسی پر بھی عوام ٹرمپ سے مطمئن نہیں ہیں اور 64 فیصد نے ایران جنگ کے حوالے سے ٹرمپ کی کارکردگی مسترد کر دی۔

یاد رہے سروے 20 سے 23 مارچ 2026 کے دوران کیا گیا۔

مزید خبریں