جمعه,  27 مارچ 2026ء
امریکا اور اسرائیل کا تازہ حملے میں پاسدارانِ کور کی بحریہ کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران کے شہر بندر عباس پر ایرانی بحریہ کی تنصیبات پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملے کیے گئے جس میں پاسدارانِ کور کی بحریہ کے سربراہ علی رضا تنگسیری کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔

تاہم  پاسدارانِ انقلاب نے شہادت کی تصدیق نہیں کی۔

 ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق حملوں میں شہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا ، حملے میں اقامتی علاقے میں عمارت مسمار ہوگئی ۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی خراسان میں بھی حملوں کی اطلاعات ہیں۔

ایران نے جنگ بندی کیلیے 5 شرائط رکھ دیں

 ایران کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں جاں بحق ایرانیوں کی تعداد 1937 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں