هفته,  27 جولائی 2024ء
چین نے پاکستان کے 2 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی

چین نے ابتدائی طور پر قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اب اس نے حالیہ شرائط پر پاکستان کے 2 ارب ڈالر کے قرض رول اوور کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ چین کے ساتھ 23 مارچ کو واجب الادا 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کی مدت میں مزید توسیع کا معاہدہ طے پا گیا ہے، اس سلسلے میں چینی سفارت خانے کے جواب کا انتظار ہے۔ اس وقت پاکستان یہ قرضہ 7.1 فیصد کی شرح سے ادا کر رہا ہے۔
حکام نے بتایا کہ چین نے غیر رسمی طور پر قرض کی ادائیگی پر اتفاق کیا ہے اور وزارت خزانہ اب باضابطہ جواب کا انتظار کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ مالی سال میں چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو 26.6 ارب روپے بطور سود ادا کیے ہیں۔ اس سے ایک سال قبل پاکستان نے اس مد میں 12.2 ارب روپے ادا کیے تھے۔ اس طرح سود کی قیمت میں 118 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News