اتوار,  15 مارچ 2026ء
امارات: سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر پاکستانیوں سمیت 25 افراد گرفتار

دبئی(روشن پاکستان نیوز) متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر 25 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق گرفتار افراد میں بھارت کے 17، پاکستان، نیپال اور فلپائن کےدو ، دو شہری جبکہ بنگلا دیش اور مصر کا ایک ایک شہری شامل ہے۔

اماراتی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان تین مختلف گروپوں میں کام کر رہے تھے۔

رافیل طیارے نے یو اے ای کی طرف بڑھتے ایرانی ڈرونز مار گرائے، فرانس

اماراتی حکام نے مزید بتایا کہ ایک گروپ آرٹیفیشل انٹیلجنس کی مدد سے جعلی ویڈیوز بنا رہا تھا۔

مزید خبریں