تہران(روشن پاکستان نیوز) اسرائیلی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق ایران کے نو منتخب سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای گزشتہ دنوں اسرائیلی حملے میں معمولی زخمی ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کو اسرائیلی حملے کے دوران پیروں پر معمولی زخم آئے تھے۔
مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی خبروں پر ایران کے حکومتی مشیر یوسف پزشکیان نے وضاحت کی کہ متعلقہ ذرائع نے بتایا کہ مجتبیٰ خامنہ ای بالکل محفوظ اور خیریت سے ہیں، ایرانی سرکاری ٹی وی نے مجتبیٰ خامنہ ای کو رمضان جنگ کا زخمی مجاہد قرار دیا تھا۔











