مسقط(روشن پاکستان نیوز) عمان حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ ملک کے تمام سرکاری اور نجی اداروں میں 19 مارچ سے 23 مارچ 2026 تک تعطیلات ہوں گی جبکہ دفاتر 24 مارچ سے دوبارہ کھل جائیں گے۔
فلکیاتی پیش گوئیوں کے مطابق اس سال زیادہ تر ممالک میں رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث کئی ممالک میں عید الفطر جمعہ 20 مارچ کو ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ تاہم عید کی حتمی تاریخ کا اعلان متعلقہ مذہبی حکام کی جانب سے شوال کا چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔
نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، نعمان علی نے معروف کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
عمان میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری 2026 سے ہوا تھا جبکہ دیگر کئی خلیجی ممالک میں روزوں کا آغاز 18 فروری سے ہوا۔ اس حساب سے اگر عید 20 مارچ کو ہوتی ہے تو عمان میں رمضان المبارک 29 دن پر مشتمل ہوگا، جبکہ وہ ممالک جنہوں نے ایک دن پہلے روزے شروع کیے تھے وہاں 30 روزے مکمل ہوں گے۔











