مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال، برطانوی ائیرلائن نے کئی ممالک کی پروازیں منسوخ کردیں
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال، برطانوی ائیرلائن نے کئی ممالک کی پروازیں منسوخ کردیں

لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانوی ائیرلائن نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث پروازیں منسوخ کردیں۔

ایران اور امریکا واسرائیل کی حملوں کے باعث مشرقی وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کی وجہ سے بیشتر ائیرلائن کی جانب سے پروازیں مسوخ کردی گئی ہیں۔

اسی طرح برطانوی ائیرلائن نے بھی اپنی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیل کے قیام کی راہ ہموار کرنے پر برطانیہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ائیرلائن نے ابوظبی آنے اور جانے والی پروازیں سال کے آخر تک منسوخ کردی ہیں۔

اس کے علاوہ برطانوی ائیرلائن نے مسقط، منامہ، دوحہ، دبئی اور تل ابیب کی تمام پروازیں بھی رواں ماہ کے آخر تک منسوخ کردی ہیں۔

مزید خبریں