اتوار,  08 مارچ 2026ء
چین کی ایران پر حملوں کی مخالفت، حملے فوری روکنےکا مطالبہ

بیجنگ(روشن پاکستان نیوز)چین نے ایران پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا یہ جنگ ہونی ہی نہیں چاہیے تھی، طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں، ایران میں حکومت کی تبدیلی کے منصوبے کو مقبولیت نہیں ملی۔

بڑے پیمانے پر حملوں سے بھی ایران میں رجیم چینج مکمن نہیں، 18امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مشترکہ رپورٹ

چین نے ایران اور خلیجی ملکوں کی سلامتی اور خود مختاری کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کو پھیلنے سے روکا جائے اور بڑے ممالک تعمیری کردار ادا کریں۔

اس کے ساتھ ہی چین نے ایران پر حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے حملوں کو فوری روکنےکا مطالبہ بھی کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل روس نے بھی ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید خبریں