هفته,  07 مارچ 2026ء
’پندرہ سال کی تھی جب ٹرمپ نے زیادتی کی کوشش کی‘، نئی ایپسٹین فائلز میں امریکی صدر پر خاتون سے زیادتی کا الزام

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) خواتین اور بچوں سے جنسی استحصال کے حوالے سے بدنام زمانہ امریکی جیفری اپیسٹین سے جڑی نئی فائلز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام سامنے آیا ہے۔

 برطانوی اخبار کے مطابق ایف بی آئی کی جاری کردہ نئی فائلز سے پتہ چلتا ہے کہ ایک خاتون نے ٹرمپ پر الزام لگایا کہ انھوں نے 80 کی دہائی میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

خاتون کے مطابق تب اس کی عمر 13 سے 15 سال کے درمیان تھی، جیفری ایپسٹین اسے ایک امیر شخص سے ملوانے لے گیا، جسے اس نے بعد میں ڈونلڈ ٹرمپ کے طور پر شناخت کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سیکریٹری اطلاعات زاہد مغل وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مشیر مقرر

خاتون نے بتایا کہ ٹرمپ نے کمرے میں موجود دوسرے لوگوں کو باہر جانے کو کہا جس کے بعد ٹرمپ نے خاتون کو  زبردستی جنسی عمل پر مجبور کرنے کی کوشش کی، خاتون نے مزاحمت کی اور ٹرمپ کو جسم کے ایک حصے پر کاٹ لیا۔

خاتون کے مطابق  ٹرمپ نے غصے میں آ کر اس کے بال کھینچے اور مکا مارا، دوسری جانب ٹرمپ نے کسی بھی غلط کام کی تردید کر دی ہے۔

مزید خبریں