هفته,  07 مارچ 2026ء
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی ایران کے حملوں، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے حوالے سے ملاقات

ریاض (وقار نسیم وامق) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب میں وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی ہے جس میں پاک سعودی دفاعی معاہدے سمیت علاقائی اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب پر ایرانی حملوں سمیت پاک سعودی دفاعی معاہدے اور اسٹرٹیجک تعاون کے تحت حملوں کو روکنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایرانی حملوں سے علاقائی امن و سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچا ہے اور ایران سے امید ہے کہ وہ دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمسایہ ممالک کی خودمختاری کا خیال رکھے گا۔

مزید خبریں