سکیورٹی خدشات: امریکا نے پاکستان میں اپنےغیر ہنگامی سفارتی عملے کو واپس بلالیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) امریکا نے سکیورٹی خدشات کی بنا پر پاکستان میں اپنے غیرہنگامی سفارتی عملے کو واپس بلانےکی ہدایت جاری کردی۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق لاہور اورکراچی میں امریکی قونصل خانوں کے غیرضروری عملےکو بھی پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اتحاد امت فورم کا امریکہ و اسرائیل کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان

اعلامیے میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی موجودہ حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکا اورایران کے درمیان کشیدگی کے بعد خطے میں ڈرون اورمیزائل حملوں کے خدشات ہیں۔

مزید خبریں