ریاض (وقار نسیم وامق) رابطہ عالم اسلامی نے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک پر حملوں کو کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کو ملحوظِ خاطر رکھے اور جارحیت سے باز رہے
مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالکریم العیسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا یے کہ ایران کی جانب سے سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک پر جارحیت کی مزمت کرتے ہیں ایران دہشتگردی کرکے مذہبی ر انسانی اقدار سمیت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے ایران مقدس ماہ کے دوران ہمسایہ ممالک میں دہشتگردی کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کر رہا ہے۔










