تہران(روشن پاکستان نیوز) ایرانی آرمی چیف نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کو غلام بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا اور ایسے عزائم رکھنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امیر حاتمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے جوان دفاعِ وطن کے لیے ہر سطح پر تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام اور مسلح افواج دباؤ میں آنے والے نہیں۔
ایران کی جانب سے امریکی فوج پر پہلے حملہ کرنیکی انٹیلی جنس نہیں تھی: پینٹاگون بریفنگ میں انکشاف
انہوں نے مزید کہا کہ ایران پہلے سے طے شدہ اور باقاعدہ مشق شدہ حکمتِ عملی کے تحت کارروائیاں کر رہا ہے۔ ان کے مطابق ڈرون یونٹس، فضائی دفاعی نظام اور بحریہ مکمل ہم آہنگی اور مؤثر رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
ایرانی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام دفاعی ادارے الرٹ ہیں اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔











