اتوار,  01 مارچ 2026ء
امریکا نے ایران کی زیر زمین میزائل تنصیبات پر 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم گرا دیا

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران کی زیر زمین بیلسٹک میزائل تنصیبات پر 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم گرایا گیا۔

امریکی سینٹکام کے مطابق گزشتہ رات بمبار طیاروں نے زیر زمین ایرانی بیلسٹک میزائل تنصیبات کو نشانہ بنایا ، تہران میں واقع قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

امریکی حملےکے بعد ایران نے فیفا ورلڈکپ سے دستبردار ہونےکا عندیہ دے دیا

ایرانی میڈیا کے مطابق حملے میں ایران کے قومی نشریاتی ادارے کی عمارت متاثر ہوئی ، تاہم نشریات معمول کے مطابق جاری ہیں۔

دوسری جانب امریکی عہدیدار نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی میزائل نے امریکی بحری بیڑے کو نشانہ نہیں بنایا، ایرانی میزائل سے بحری بیڑے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی بحری بیڑے کا آپریشن جاری ہے، ایرانی میزائل امریکی بحری بیڑے تک نہیں پہنچ سکا۔

مزید خبریں