تہران(روشن پاکستان نیوز) ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے خلیجی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر حملوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ بلکہ امریکی اڈوں کو دشمن کی سرزمین سمجھتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے خطے کے ممالک کے لیے عربی زبان میں پیغام جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا کسی بھی خطے کے ملک پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ تاہم اگر کسی ملک میں قائم فوجی اڈے امریکی کارروائیوں کے لیے استعمال ہوں گے تو ایران انہیں نشانہ بنا سکتا ہے۔
سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد بھی فضائی حملے میں شہید
انہوں نے واضح کیا کہ ان اڈوں کو عملاً امریکی سرزمین سمجھا جائے، نہ کہ میزبان ملک کی۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر انور قرقاش نے ایران کو خبردار کیا کہ خلیجی ممالک پر حملے مس کیلکولیشن ہوں گے اور اس سے ایران تنہا ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنے حواس میں واپس آنا چاہیے اور یہ سمجھنا چاہیے کہ اس کی جنگ اس کے پڑوسیوں سے نہیں ہے۔











