اتوار,  01 مارچ 2026ء
امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) گزشتہ روز ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ہونے والے حملے کے بعد ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا پہلا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ انتقام کو اپنا جائز حق اور فرض سمجھتےہیں، انتقام کافرض اداکرنےکی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت مسلمانوں کےخلاف اعلان جنگ ہے۔

برطانیہ بھی ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہوگیا

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای ثابت قدم، تدبیر میں عمیق اور راہِ حق میں استقامت کے پیکر تھے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای عزت، حکمت اور استقامت کا ایک دائمی ورثہ چھوڑ گئے،ایسی عظیم شخصیت کی شہادت بلاشبہ ایک بڑا نقصان اور دل خراش غم ہے،جو پرچم آیت اللہ خامنہ ای نے بلند کیا، اسے مزید بلندیوں تک پہنچائیں گے۔

مزید خبریں