اتوار,  01 مارچ 2026ء
برطانیہ بھی ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہوگیا

لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ بھی ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہوگیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانوی طیارے مشرق وسطیٰ میں آسمان میں موجود ہیں اور برطانیہ بھی ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہوگیا ہے۔

سانحہ مسجد سیدہ خدیجۃ الکبریٰؓ: لندن میں شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی

برطانوی وزیراعظم  نے یہ بھی کہا کہ برطانوی طیارے مربوط علاقائی دفاعی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ،ضروری ہے کہ کشیدگی کو کم کرکے مذاکرات کی طرف لوٹا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی،  فرانس اور خطے کے دیگر رہنماؤں سے بھی بات کی جارہی ہے۔

مزید خبریں