تہران(روشن پاکستان نیوز)ایران کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اسرائیلی اور امریکی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ حکومت نے ان کی شہادت پر ملک بھر میں سات روزہ سرکاری تعطیل اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔
شہادت کے بعد ایران بھر میں سوگ کی فضا ہے۔ شہر مشہد میں روضۂ امام رضا پر سیاہ پرچم لہرا دیا گیا، جب کہ دارالحکومت تہران میں بڑی تعداد میں شہری انقلاب اسکوائر پر جمع ہو گئے اور آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہیدہو گئے
دوسری جانب آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے گرین زون کی جانب مارچ کیا اور امریکی سفارتخانے کی طرف بڑھنے کی کوشش کی، جس دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
علاقے میں کشیدگی کے پیشِ نظر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ عالمی سطح پر ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔











