تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران کے سرکاری میڈیا نے سپریم لیڈرکی شہادت کی تصدیق کردی،سپریم لیڈرکی شہادت پرایرانی حکومت نے 40روز کےسوگ کااعلان کردیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای اپنے دفتر میں شہید ہوئے،شہادت کے وقت آیت اللہ خامنہ ای فرائض سرانجام دےرہے تھے۔
سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ایرانی حکومت نے 40روز کےسوگ کااعلان کیا ہے ،ایران میں تمام سرکاری ونیم سرکاری ادارے7روزبند رہیں گے۔
پاکستان ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی مذمت کرتا ہے، دفتر خارجہ
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی اوراسرائیلی حملے میں سپریم لیڈرکی بیٹی ،داماد،نواسی بھی جاں بحق ہوئے۔سپریم لیڈرکے مشیرعلی شمخانی،انقلابی گارڈکے کمانڈرمحمدپاکپوربھی شہید ہوئے۔
ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈرکی شہادت کابدلہ بہت جلد لیا جائے گا،وہ دیکھ لیں گے کہ انہوں نے کیا کیا ہے۔پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اورامریکی بیسز پرشدید آپریشن شروع کرنے والے ہیں۔
ایرانی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رہبر انقلاب کے قتل کا جرم سزاسے نہیں بچ سکے گا،رہبرانقلاب کا پاک خون امریکا اوراسرائیلی حکومتوں کوجڑسے اکھاڑدے گا۔
ایرانی خبرایجنسی کے مطابق ایرانی صدر، عدلیہ کے سربراہ اور نگہبان کونسل کے ایک فقیہ پر مشتمل کونسل فرائض سنبھالے گی۔











