نیویارک(روشن پاکستان نیوز)نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے شدید برفانی طوفان کے خدشے کے پیشِ نظر شہر بھر میں ٹریفک نیٹ ورک مکمل طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت صرف ایمرجنسی اور ضروری خدمات سے وابستہ گاڑیوں کو آمد و رفت کی اجازت ہوگی۔
میئر کے مطابق یہ پابندی اتوار کی رات 9 بجے سے پیر دوپہر 12 بجے تک نافذ رہے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
نیو یارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھالیا
محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی امریکہ میں شدید برفباری اور طوفانی موسم کا انتباہ جاری کیا ہے۔ انتباہ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی سے لے کر ریاست میین تک مختلف علاقوں میں بلازرد جیسی انتہائی سنگین صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
شدید موسم کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور متعدد شاہراہیں بند ہو چکی ہیں، جبکہ کئی ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ شہری انتظامیہ نے ریسکیو اور برف ہٹانے کے آپریشنز تیز کر دیے ہیں اور عوام کو گھروں میں رہنے اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔











