اتوار,  22 فروری 2026ء
مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی قوت جمع ہونے کے باوجود ایران کے ہتھیار نا ڈالنے پر ٹرمپ مایوس
مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی قوت جمع ہونے کے باوجود ایران کے ہتھیار نا ڈالنے پر ٹرمپ مایوس

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) ایران کے گرد بڑی فوجی اور  بحری طاقت جمع کرنے کے باوجود ایران کی جانب سے ہتھیار نہ ڈالنے  پر امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ مایوس ہیں۔

امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ صدر ٹرمپ نے ان سے سوال کیا کہ اتنے دباؤ اور بحری طاقت کی موجودگی کے باوجود ایران ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیوں نہیں کر رہا۔

اسٹیو وٹکوف کے مطابق صدر ٹرمپ نے استفسار کیا کہ ایران یہ کیوں نہیں کہتا کہ اسے ہتھیار نہیں چاہئیں، حالانکہ امریکا خطے میں اپنی عسکری موجودگی بڑھا چکا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد ٹرمپ کا نیا اقدام، تمام ممالک پر 10فیصد ٹیرف عائد کردیا

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مزاکرات کے دو ادور ہوچکے ہیں تاہم اب تک کوئی مثبت پیشرفت سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی قوت مزید بڑھا رہا ہے اور مزید ایک امریکی طیارہ بردار جہاں (ایئر کرافٹ کیریئر) بھی ایران کی جانب بڑھ رہا ہے۔

مزید خبریں