اتوار,  22 فروری 2026ء
خدا نے یہ زمین اسرائیلیوں کو دی ہے، پورے خطے پر قبضہ اسکا حق ہے، امریکی سفیر

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) اسرائیل میں امریکا کے سفیر مائیک ہکابی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل مشرق وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

ایک انٹرویو  کے دوران مائیک ہکابی نے کہا کہ خدا نے یہ زمین اسرائیلیوں کو دی ہے اور پورے خطے پر قبضہ اسکا حق ہے۔ اگر  اسرائیل دریائے نیل سے نہر  فرات تک کے علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو یہ ٹھیک ہوگا۔

یاد رہے کہ دریائے نیل سے دریائے فرات تک کا تصور بنیادی طور پر ایک جغرافیائی  اصطلاح ہے جس کا تعلق گریٹر اسرائیل  کے شدت پسند نظریے سے ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاسرائیل کی مخالفت کر دی

 یہ منصوبہ لبنان سے لے کر سعودی عرب کے صحراؤں اور بحیرہ روم سے لے کر عراق کے نہر فرات تک کے علاقے پر مشتمل ایک تصوراتی خطہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق مائیک ہکابی کو گزشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل میں سفیر مقرر کیا تھا۔

مزید خبریں