نیو یارک(روشن پاکستان نیوز) اقوام متحدہ کے ماہرین نے بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی ای میلز میں موجود الزامات کو ممکنہ طور پر انسانیت کے خلاف جرائم قرار دے دیا۔
ماہرین نے مجرم جیفری ایپسٹین کی ای میلز میں موجود الزامات کو ممکنہ طور پر انسانیت کے خلاف جرائم قرار دیتے ہوئے ایپسٹین فائلز کیس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
ماہرین کے مطابق ایپسٹین کی لاکھوں فائلیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ ایک عالمی مجرمانہ نیٹ ورک موجود تھا جس نے ایسے اقدامات کیے جو قانونی طور پر انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔
ترلائی دھماکہ: سید ذیشان علی نقوی کی شدید مذمت، دہشت گردی کو انسانیت پر حملہ قرار دیا
یاد رہے کہ جیفری ایپسٹین اگست 2019 میں امریکی جیل میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
حال ہی میں امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جیفری ایپسٹین کی کمسن بچوں سے جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث سے متعلق معلومات پر مبنی فائلز جاری کی گئیں۔











