ماسکو(روشن پاکستان نیوز) روس نے یوکرین کے معاملے پر یورپی حکام کے ساتھ مذاکرات سے انکار کر دیا۔
ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اُنہیں نااہل قرار دیا اور کہا کہ یورپی یونین کی قیادت میں مستقبل پر نظر رکھنے والے دور اندیش رہنماؤں کی کمی ہے۔
ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف نے کہا کہ ان کے ساتھ ہم کبھی بھی کسی موضوع پر بات نہیں کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ماسکو ان کے عہدہ چھوڑنے تک انتظار کرے گا۔
روس میں بیک وقت 2، چین میں 3، 5 اور 7سورج کیوں طلوع ہوئے؟ حقائق سامنے آگئے
اس سے قبل 24 جنوری کو امریکا کی ثالثی میں دو روزہ روس یوکرین مذاکرات ابوظبی میں اختتام پذیر ہوگئے، امریکی حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دو روزہ مذاکرات میں فریقین کے درمیان بہت احترام دیکھا کیونکہ دونوں تنازع کا حل چاہتے ہیں۔
امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ایک اور ملاقات ابوظبی میں اگلے ہفتے اتوار کو ہوگی جس میں یوکرین امن معاہدے کو حتمی مرحلے کی طرف بڑھائیں گے۔











