تہران(روشن پاکستان نیوز): ایران نے مظاہرین کو بھڑکانے والے 600 موساد ایجنٹوں کو بےنقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایران میں پاسداران انقلاب نے ایسے 600 افراد کی شناخت کی ہے، جو موساد کی ایجنٹ ہیں اور احتجاج کو بھڑکانے میں ملوث ہیں، خبرایجنسی تسنیم کے ٹیلی گرام چینل نے بتایا حنظلہ گروپ نے موساد کے چھ سو کارندوں کی شناخت ظاہر کرنے والی دستاویزات شائع کی ہیں۔
رپورٹ کے ساتھ ایک پی ڈی ایف دستاویز بھی تھی جس میں ایران، برطانیہ، امریکا، کینیڈا اور اسرائیل سمیت کئی ممالک کے ناموں اور فون نمبروں کی فہرست موجود تھی۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کا گرین لینڈ پر فوجی کارروائی کا منصوبہ بنانے کا حکم
فہرست میں عبرانی میں لکھے گئے کچھ نام اور انگریزی میں لکھے گئے کئی ایرانی نام شامل تھے، گروپ نےکہا اس نے مہرداد رحیمی نامی شخص کو ہیک کیا، جو موساد کا افسر بتایا جاتا ہے، اور احتجاج کے دوران اس کی سرگرمیوں پر نظر رکھی تھی۔











