اتوار,  11 جنوری 2026ء
ٹرمپ کا گرین لینڈ پر فوجی کارروائی کا منصوبہ بنانے کا حکم

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) ٹرمپ نے گرین لینڈ پر فوجی کارروائی کا منصوبہ بنانے کا حکم دے دیا۔

برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ٹرمپ نے امریکی فوجی کمانڈروں کو ممکنہ حملے یا انخلا کا منصوبہ تیارکرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سخت گیر امریکی پالیسی ساز چین، روس سے پہلے گرین لینڈ پرکنٹرول کے خواہشمند ہیں، بعض سینئر امریکی فوجی افسران ٹرمپ منصوبے کے حامی نہیں۔

مزید پڑھیں: کسی کو پسند آئے نہ آئے گرین لینڈ لیکر رہیں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے اس منصوبے کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ عمل غیرقانونی ہوگا اور کانگریس اس کی حمایت نہیں کرے گی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کو گرین لینڈ کا مالک ہونا چاہیے تاکہ روس یا چین اس پر قبضہ نہ کرسکیں۔

دوسری جانب مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عالمی قوانین، نیٹومعاہدوں کے تناظر میں تشویش کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید خبریں