اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی امریکا میں امیگریشن سے متعلق نئے قوانین نافذ کر دیے گئے ہیں۔
ان قوانین کے تحت مختلف ویزا اور امیگریشن فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ 19 ممالک سے تعلق رکھنے والے گرین کارڈ ہولڈرز کے لیے سیکیورٹی قوانین مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکہ میں صدر ٹرمپ کیخلاف ہر ریاست میں بڑے پیمانے پر مظاہرے
امیگریشن پالیسی کے مطابق افغانستان، ایران، یمن اور صومالیہ سمیت 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 7 ممالک پر جزوی سفری پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔
امریکی شہریت اور امیگریشن سے متعلق ادارے کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد قومی سلامتی کو یقینی بنانا اور عوام کے تحفظ کو اولین ترجیح دینا ہے۔ حکام کے مطابق نئی پالیسیوں کے تحت داخلے کے عمل کو مزید مؤثر اور محفوظ بنایا جائے گا۔











