بیجنگ(روشن پاکستان نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ دنیا تبدیلیوں اور انتشار سے گزر رہی ہے،کچھ خطے اب بھی جنگ کی لپیٹ میں ہیں،چین ہمیشہ تاریخ کی درست سمت پر کھڑا رہا،عالمی امن، ترقی کو فروغ دینے اور مشترکہ مستقبل کیلئے تیار ہیں۔
2026 کے آغاز پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تائیوان کا چین کے ساتھ اتحاد روکا نہیں جا سکتا،آبنائے تائیوان کے دونوں جانب رہنے والے چینی خون کے بندھن میں جڑے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سنگِ میل: چین کے فاملنک پاور ٹیکنالوجی گروپ کی بھاری سرمایہ کاری کا آغاز
مادرِ وطن کا اتحاد، وقت کا تقاضا ہے، اسے روکا نہیں جا سکتا،چین کی معاشی طاقت، سائنسی صلاحیتیں، دفاعی استعداد نئی بلندیوں تک پہنچ چکی ہے۔
چین کی معاشی پیداوار رواں سال 140 ٹریلین یوان تک پہنچ جائے گی،بیجنگ سے سب کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔











