منگل,  09  ستمبر 2025ء
دفاع اور خودمختاری کے تحفظ میں ساتھ کھڑے رہینگے ، سعودی ولی عہد کا امیر قطر سے رابطہ

دوحہ(روشن پاکستان نیوز)  میں حماس رہنمائوں پر حملے کے بعد سعودی ولی عہد نے امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے قطر کی حمایت کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کا اعادہ کیا ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے نے قطر پر اسرائیلی حملے کو مجرمانہ فعل اور بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔

محمد بن سلمان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو یقین دہانی کرائی کہ مملکت قطر کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے اور اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے برادر ملک کے دفاع اور خودمختاری کے تحفظ میں اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ شہید

علاوہ ازیں سعودی وزارت خارجہ نے قطر میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو مجرمانہ کارروائیوں پر خبردار کر دیا۔

مزید خبریں