منگل,  09  ستمبر 2025ء
اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ شہید

دوحہ(روشن پاکستان نیوز) اسرائیلی فوج نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بمباری کرکے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ کو شہید کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق دوحہ کے علاقے کتارا میں کئی دھماکے سنے گئے ہیں۔ بمباری کے نتیجے میں حماس رہنما شہید ہو گئے ہیں۔

ادھر تل ابیب سے جاری کیے گئے بیان میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ دوحہ میں دھماکے کے ذریعے حماس کے سینئر رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا کو دوحہ حملے سے قبل آگاہ کیا تھا،امریکی صدر ٹرمپ نے قطر میں حماس کی قیادت پر حملے کی منظوری دی۔

دوسری جانب قطر نے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

حماس ذرائع کے مطابق فضائی حملے کے وقت حماس کے رہنماؤں کا اجلاس جاری تھا جس میں حماس رہنما غزہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر کی تجویز پر غور کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ

مزید خبریں