جمعه,  15  اگست 2025ء
غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 35 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 35 فلسطینی شہید

غزہ(روشن پاکستان نیوز) غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے میں مزید 59 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں سے 13 فلسطینی امداد کی تلاش میں تھے، جبکہ غذائی قلت کے نتیجے میں مزید 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں بھوک سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 239 ہوگئی ہے، جن میں 106 بچے شامل ہیں۔

عالمی ادارہ خوراک کے مطابق غزہ میں 40 ہزار سے زائد شیر خوار بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، غزہ میں صحت کا نظام محاصرے اور جنگ سے مفلوج ہوگیا ہے، آدھے اسپتال بند ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ میں بڑے فوجی آپریشن کی منظوری دے دی

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 61 ہزار 776 ہوگئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 906 تک پہنچ چکی ہے۔

مزید خبریں