جمعه,  15  اگست 2025ء
اسرائیل کا مزید 3 ہزار رہائشی یونٹ کی تعمیر کا منصوبہ، دنیا بھرسے مذمت

غزہ(روشن پاکستان نیوز) اسرائیل کے مزید 3 ہزار رہائشی یونٹ کی تعمیر کے منصوبے کی دنیا بھر میں شدید مذمت کی گئی ہے۔

جرمن وزارت خارجہ نے 3 ہزار رہائشی یونٹ تعمیر کرنے کے اسرائیلی منصوبے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ کے مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی بستیاں تعمیر کرنا بند کرے۔

وزیر خارجہ اسپین نے بھی اسرائیل کے رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کے منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی منصوبہ دو ریاستی حل کو نقصان پہنچاتا ہے جو امن کا واحد راستہ ہے، اسرائیلی فیصلہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، ہم بسیتوں کی توسیع اور آبادکاروں کے تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

یورپی یونین نے بھی اسرائیل کے نئی بستیاں بسانے کے فیصلے کی مذمت کی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کالاس نے کہا کہ یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ میں بڑے فوجی آپریشن کی منظوری دے دی

بیلجیم نے اسرائیل سے بستیاں تعمیر نہ کرنے اور بے دخلیوں کو روکنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یکطرفہ فیصلے پہلے سے کشیدہ صورتحال کو مزید بھڑکا رہے ہیں۔

یواے ای نے رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کے منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کے ’گریٹر اسرائیل‘ بیان سے عرب ریاستوں کی خودمختاری کو خطرہ ہے۔

مزید خبریں