هفته,  27 جولائی 2024ء
گجرات کرپشن کیس، پرویز الہیٰ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

لاہور(روشن پاکستان نیوز)صدر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع ہو گئی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو گجرات کرپشن کیس اور محمد خان کو ناجائز ترقی دینے کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے تفتیشی افیسر کی طرف سے پرویز الہی کا چالان پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوے تنخواہ تا حکم ثانی بند کر دی۔

مزیدپڑھیں:اکبرایس بابر کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو پھر چیلنج کرنے کا اعلان

عدالت نے حکم جاری کیا کہ 6 مارچ تک ہر حال میں پرویز الہی کے چالان پیش کیے جائیں، بعد ازاں عدالت نے پرویز الہی کے دونوں کیسوں میں جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News